جلد کے عام مسائل اور ان کے آسان علاج

جلد کے عام مسائل اور ان کے آسان علاج
جلد کے عام مسائل اور ان کے آسان علاج

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

برمنگھم (نیوز ڈیسک) اس موسم میں اکثر لوگوں کو جلد کے دانوں، خارش اور خشکی جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اگر آپ کو بھی کوئی ایسا مسئلہ درپیش ہے تو گھبرائیں مت کیونکہ اس کا حل آپ کی روز مرہ خوراک میں ہی موجود ہے۔

-1 باریک رگیں

بعض لوگوں کے چہرے اور ٹانگوں پر سرخ یا ہلکے نیلے رنگ کی باریک رگیں نمودار ہوجاتی ہیں جن کی وجہ سے جلد بہت بدنما نظر آتی ہے۔ اس مسئلے سے بچنے کیلئے پانی کثرت سے پئیں اور پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

-2 جلد کے دانے

جب جلد کے باریک سوراخ سیبم نامی تیل جیسے مادے سے بند ہوجائیں تو ان کی جگہ دانے ابھر آتے ہیں۔ ان دانوں سے بچنے کے لئے غذائی اجزاءسے بھرپور خوراک کا استعمال کریں مثال کے طور پر نمک سے پاک گری دار اور خشک میوہ جات۔ روغنی مچھلی، پھل، سبزیاںاور ثابت اناج آپ کو اس بیماری سے بچنے کے لئے ضروری اجزاءفراہم کرسکتا ہے۔ ایسی غذاﺅں سے پرہیز کریں جن میں معدنی تیل پایا جاتا ہو اور پانی کثرت سے پئیں۔

-3 ایگزیما

اس بیماری کی وجہ سے جلد سرخ اور خشک ہوجاتی ہے اور اس میں شدید خارش ہوتی ہے یہ مسئلہ عام طور پر گھٹنوں اور کہنیوں کے قریب واقع ہوتا ہے۔ اس سے بچنے کے لئے ایسی غذائیں استعمال کریں جن میں صحت بخش روغنیات پائے جاتے ہیں۔ ان غذاﺅں میں گری دار میوہ جات اور روغنی مچھلی شامل ہے۔ مچھلی کے تیل میں پایا جانے والا اومیگا تھری فیٹی ایسد ایگزیما سے بچاﺅ کے لئے خاص طور پر مددگار ثابت ہوتا ہے۔

 

مزید : تعلیم و صحت