اصل دھرنا 30 نومبر کے بعد، سپریم کورٹ کا کمیشن ایک مہینے میں دھاندلی کی تحقیقات کرے: عمران خان

اصل دھرنا 30 نومبر کے بعد، سپریم کورٹ کا کمیشن ایک مہینے میں دھاندلی کی ...
اصل دھرنا 30 نومبر کے بعد، سپریم کورٹ کا کمیشن ایک مہینے میں دھاندلی کی تحقیقات کرے: عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ مخالفین کو بتانا چاہتا ہوں کہ ابھی تو ہمارے دھرنے کا وارم اپ چل رہا ہے، اصلی دھرنا تو 30 کے بعد شروع ہو گا جس میں عوام کا سمندر شامل ہو گا، نواز شریف کے استعفے سے قبل دھسندلی کی تحقیقات پر رضا مندی دی ہے مگر یہ تحقیقات تین چار ماہ نہیں چلنی چاہئیں، سپریم کورٹ الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات کرنے کے لئے ایسا کمیشن بنائے جو صرف ایک ماہ میں نتائج دے۔ڈی چوک میں جاری دھرنے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں احمد آباد میں میٹرو بس سروس بنائی گئی جس پر فی کلومیٹر 3 ملین ڈالر خرچہ ہواجبکہ چین میں اسی منصوبے پر 4.5 ملین ڈالرلگے مگر پاکستان میں جب یہ منصوبہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے لاہور میں بنایا تو فی کلومیٹر 11 ملین ڈالر لگائے گئے مگر اب اسلام آباد میں اسی منصوبے پر 20 ملین ڈالر فی کلومیٹر خرچہ کیا جا رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان کو بنانے کے لئے عام پاکستانی ہمیں پیسہ دے رہے ہیں، نیا پاکستان قائد اعظم کا پاکستان ہو گا جہاں بھیک نہیں مانگی جائے گی اور ہر پاکستانی شہری کی عزت کی جائے گی ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -