پاکستان میں داعش کی سرگرمیاں تیز ، محکمہ داخلہ بلوچستان نے خفیہ مراسلہ جاری کر دیا

پاکستان میں داعش کی سرگرمیاں تیز ، محکمہ داخلہ بلوچستان نے خفیہ مراسلہ جاری ...
پاکستان میں داعش کی سرگرمیاں تیز ، محکمہ داخلہ بلوچستان نے خفیہ مراسلہ جاری کر دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) عالمی دہشت گرد تنظیم داعش پاکستان میں بھی سرگرم ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق ملک کے کئی شہروں میں داعش زندہ آباد کی وال چاکنگ کے بعد اب محکمہ داخلہ بلوچستان نے سیکورٹی اداروں کو خفیہ مراسلہ جاری کیا ہے جس میں سیکورٹی اداروں کو ان کی خفیہ سرگرمیوں کے متعلق اطلاع دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کہ خفیہ مراسلے کے مطابق بتایا گیا ہے کہ داعش میں پاکستان سے 12 ہزار افراد شامل ہو چکے ہیں اور داعش نے مزید لشکر جھنگوی اور اہل سنت والجماعت کے عسکری ونگ کو بھی داعش میں شمولیت کی دعوت دے چکے ہیں۔محکمہ داخلہ بلوچستان نے یہ خفیہ مراسلہ آئی جی پولیس ، ایف سی ہیڈکوارٹر اور تمام کمشنرز کو ارسال کرتے ہوئے انہیں سیکورٹی مزید سخت کرنے کی بھی تجویز دی ہے۔

مزید : کوئٹہ /اہم خبریں