لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے بطور ڈی جی آئی ایس آئی ذمہ داریاں سنبھال لیں

لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے بطور ڈی جی آئی ایس آئی ذمہ داریاں سنبھال لیں
لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے بطور ڈی جی آئی ایس آئی ذمہ داریاں سنبھال لیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پچھلے ماہ ترقی پانے والے لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے پاکستان کی اعلی ترین خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سر براہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ انہیں وزیر اعظم نواز شریف نے پچھلے مہینے اس عہدے پر تعینات کیا تھا۔ رضوان اختر آئی ایس آئی کے 21 ویں سربراہ ہیں ۔ ڈی جی آئی ایس آئی کا عہدہ سنبھالنے سے قبل انہوں نے بطور ڈی جی سچل رینجرز بھی خدمات سر انجام دیں ۔جس دوران انہوں کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کی قیادت کی اور کئی دہشت گردوں سمیت مطلوب ملزمان کو گرفتار کیا۔ انہوں نے 1982 میں پاک آرمی میں کمیشن حاصل کیا تھا۔

مزید : قومی /اہم خبریں