ننھے جانور نے 17شیروں کے چھکے چھڑا دئیے

ننھے جانور نے 17شیروں کے چھکے چھڑا دئیے
ننھے جانور نے 17شیروں کے چھکے چھڑا دئیے

  

کیپ ٹاﺅن (نیوز ڈیسک)جنگل کے بادشاہ شیر کی دہشت بڑے بڑے جانوروں کو دہلا کر رکھ دیتی ہی لیکن جنوبی افریقہ کے جنگلوں میں ایک سیہ (خرگوش کے سائز کا جانور )نے 17خونخواروں شیروں کو شکست دے دی۔لونڈو لوزی جنگلی پارک کے ملازمین نے بتایا کہ شیروں کا گروہ سارا دن آرام کرنے کے بعد شام ڈھلے شکار کے لیے نکلا اور انہیں قریب ہی ایک سیہ نظر آ گئی ۔شیروں نے سمجھا کہ بڑے شکار سے پہلے انہیں ہلکی پھلکی فاسٹ فوڈ مل گئی ہے اور تیزی سے اسے کھانے کو لپکے ۔ سہیہ نے شیروں کو اپنی طرف بڑھتے دیکھا تو خوفزدہ ہونے کی بجائے اپنے کانٹے کھڑے کر لئے اور جونہی کوئی شیر اس کے قریب پہنچا تو یہ کانٹوں سے اس کا استقبال کرتی ۔جب ایک کے بعد ایک شیرکو اس چھوٹے سے جانور نے کانٹوں کا مزہ چکھایا تو پورا گروہ ہی شرمندگی سے نظریں جھکا ئے آہستہ آہستہ قدم اٹھاتا اندھیرے میں فرار ہو گیا۔سہیہ کے کانٹے کیراٹین نامی مادے سے بنے ہوتے ہیں اور ان کے چھبنے سے درد کے علاوہ انفیکشن بھی ہو سکتا ہے ۔ اسی لئے اکثر شکاری جانور اس سے دور رہنا ہی بہتر سمجھتے ہیں۔

 

">

مزید : ڈیلی بائیٹس