سام سنگ گلیکسی6 Sکی تفصیلات انٹر نیٹ پر ’لیک‘ہو گئیں

سام سنگ گلیکسی6 Sکی تفصیلات انٹر نیٹ پر ’لیک‘ہو گئیں
سام سنگ گلیکسی6 Sکی تفصیلات انٹر نیٹ پر ’لیک‘ہو گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیﺅل(نیوزڈیسک)سام سنگ اپنے نئے فون گلیکسی S6کو اگلے سال کے شروع میں لانے کا ارادہ رکھتا ہے لیکن اس کے لئے بری خبر یہ ہے کہ اس موبائل کی تفصیلات انٹر نیٹ پر ’لیک‘ہو گئی ہیں۔ سام سنگ گلیکسی ایس 6کے منصوبے پر ’پراجیکٹ زیرو‘ کے نام سے کام کر رہا تھااور ارادہ رکھتا ہے کہ گلیکسی رینج کا بہترین موبائل مارکیٹ میں فروخت کے لئے پیش کرے۔لیک ہونے والی تفصیلات میں سکرین کا سائز اور تصاویر شامل نہیں ہے لیکن دیگر تمام فیچرز کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ موبائل نوٹ 4کی طرح ’کواڈ ایچ ڈی ڈسپلے ‘ہے ۔اس کا بیک کیمرہ 16MPیا20MPہوگا جبکہ فرنٹ کیمرہ 5MPہوگا۔ آنے والے نئے موبائل میں 32,64اور 128GBمیموری ہوگی جبکہ16GBکا ماڈل نہیں ہوگا۔اس فون میں Exynos 7420پروسیسر کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ یہ فون ’کوالکوم سنیپ ڈریگن‘پروسیسر میں بھی آئے گا۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اس فون کابیٹری ٹائم بھی بہت عمدہ ہوگا جسکی وجہ اس میں براڈکوم چپ سیٹ کا استعمال ہے ۔