وہ نسخہ جس پر عمل کر کے آپ بغیر ورزش نیند میں بھی چربی پگھلا سکتے اور جسم کو زہریلے مواد سے پاک کر سکتے ہیں
برمنگھم (نیوز ڈیسک) موٹاپے اور نظام انہضام کی بیماریوں پر کی جانے والی متعدد تحقیقات ثابت کرچکی ہیں کہ رات دیر تک کھاتے رہنا اور جسم کو زہریلے مادوں سے پاک ہونے کا وقت نہ دینا ہی ایسی بیماریوں کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ ہم دن بھر جو غذائیں کھاتے پیتے رہتے ہیں ان کے انہظام کے لئے تقریباً8گھنٹے کا وقت درکار ہوتا ہے، جبکہ اس کے بعد مزید چار گھنٹے کے دوران جسم خود کو زہریلے اور فاسد مادوں سے پاک کرنے کا کام کرتا ہے۔ ان چار گھنٹوں کے دوران جسم مردہ خلیوں سے نجات حاصل کرتا ہے، نئے خلیوں کی تخلیق کرتا ہے، اور جمع شدہ گلوکوز کو توانائی میں تبدیل کرتا ہے، جو کہ فاضل چربی کو جلا کر موٹاپے سے حفاظت کا بندوبست کرتا ہے۔ اگر ہم رات کے کھانے کے بعد اپنے جسم کو 12گھنٹوں کی فرصت فراہم نہیں کرتے تو یہ تمام کام کبھی بھی مکمل نہیں ہوپاتے اور یہی بات موٹاپے ،بدہضمی اور جسم میں فاسد مادوں کے جمع ہونے کی وجہ بنتی ہے۔
مزید پڑھیں: مغربی طریقے سے باتھ روم استعمال کرنے کے کیا نقصانات ہیں؟ان چیزوں سے بچیں
ویب سائٹ youngandraw.com پر شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق ان مسائل کا سادہ اور آسان حل یہ ہے کہ آپ رات کے کھانے کے بعد اگلا کھانا کم از کم 12 گھنٹے بعد کھائیں، یعنی اگر آپ نے رات کا کھانا 8بجے کھایا ہے تو اس کے بعد قطعاً کچھ نہ کھائیں اور صبح 8 بجے سے پہلے ناشتہ نہ کریں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک عادت اپنا کر آپ ناصرف موٹاپے سے نجات پاسکتے ہیں بلکہ آپ کا جسم فاسد اور زہریلے مادوں سے بھی قدرتی طریقے سے پاک ہوتا رہے گا۔
رات کے کھانے کے بعد 12 گھنٹے کے وقفے کے نتیجے میں آپ کی خوراک بھی مکمل اور بہتر طور پر ہضم ہوگی اور آپ کے جسم کو تمام ضروری غذائیت بھی بروقت اور اچھے طریقے سے ملے گی۔ بلڈ شوگر کی مقدار کنٹرول ہوجانے سے ذیابیطس سے بچاﺅ بھی ممکن ہوجائے گا، جبکہ صبح اٹھنے پر آپ خود کو ہشاش بشاش اور توانا بھی محسوس کریں گے۔