آئی سی سی رینکنگ ، یاسر شاہ دوسری پوزیشن پر برقرار ، یونس خان کی تنزلی

آئی سی سی رینکنگ ، یاسر شاہ دوسری پوزیشن پر برقرار ، یونس خان کی تنزلی

  

 دبئی( این این آئی) نٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے شارجہ ٹیسٹ کے بعد کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان کے یاسر شاہ دوسری پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ محمد حفیظ اپنے کیرئیر کے بہترین درجے پر پہنچ گئے ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری تازہ رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلیا کے کپتان اسٹیون اسمتھ ایک بار پھر پہلی پوزیشن پر آ گئے ہیں جبکہ جبوبی افریقہ کے کپتان اے بی ڈویلیئر دوسری پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ جوئے روٹ 2درجے تنزلی کے بعد تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ یونس خان اور اسد شفیق بھی ایک ایک درجہ تنزلی کے بعد بالترتیب چھٹی اور بارہویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔شارجہ ٹیسٹ میں پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے محمد حفیظ اپنے کیرئیر کی بہترین 24 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں انگلنڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل محمد حفیظ 33ویں پوزیشن پر تھے اور سیریز میں مجموعی طور پر 79پوائنٹس حاصل کر کے 9درجے ترقی پائی۔اپنا آخری ٹیسٹ کھیلنے والے آل راؤنڈر شعیب ملک بیٹنگ میں کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے جس کے باعث انہیں 15درجے تنزلی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بولنگ میں انہوں نے 57پوائنٹس درجے ترقی کی اور 44ویں پوزیشن پر اپنے کیرئیر کو خیر باد کہا۔ دوسری جانب پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹیسٹ میں اپنی 10ویں پوزیشن برقرار رکھی اور اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے ٹیم کو 9برس بعد دوسری پوزیشن پر لے آئے۔بولنگ میں جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین بدستوں پہلے درجے پر براجمان ہیں جبکہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن شارجہ ٹیسٹ میں 6وکٹیں لے کر 22پوائنٹس حاصل کر کے یاسر شاہ کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آ گئے۔ یاسر شاہ نے شارجہ ٹیسٹ میں 7کھلاڑیوں کو آٹ کر کے 19پوائنٹس حاصل کئے۔ دونوں کھلاڑیوں کے پوائنٹس کی تعداد 846ہو گئی ہے ۔جبکہ پہلی پوزیشن پر موجود جنوبی افریقی اسٹین گن دونوں ان دونوں سے 59پوائنٹس آ گے ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -