سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آخری ون ڈے انٹرنیشنل آج کھیلا جائیگا

سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آخری ون ڈے انٹرنیشنل آج کھیلا جائیگا

  

کولمبو (این این آئی) سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے(آج) 7 نومبر کو پالے کیلی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ میزبان ٹیم سری لنکا کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو ایک وکٹ سے شکست دی تھی ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -