سوئی ناردرن چوتھی آل پاکستان کلائمنگ چمپےئن شپ کا فائنل آج ہوگا
لاہور(پ ر ) سوئی نادران گیس پائپ لائنز لمیٹٹد اسپورٹس سیل کے زیر استعمال ایس این جی پی ایل 4th آل پاکستا ن کلا ئمنگ چمپےئن شپ 2015 ء کا فائنل مقابلہ آج ہفتہ کے روز ڈی۔ایچ۔اے اسپورٹس کمپلیکس ،فیز5 ،ڈی ،ایچ،اے لا ہور میں ہوگا۔ سوئی ناردرن کی ایم ڈی عظمہ عادل خان بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی ۔ تین روزہ چمپےئن شپ کمپنی کی کارپوریٹ سوشل رسپونسبلٹی کو پورا کرتے ہوئے کھیلوں کے فروغ کے لئے ایک مثبت قدم ثابت ہوئی۔ چیمپئن شپ میں بچوں اور بڑوں نے بھرپور حصہ لیا ۔ سوئی نادران اسپورٹس سیل نے ملک بھر سے کھلاڑیوں کو مدعوکیا تھا ۔ اسلام آباد سے نیشنل فیڈریشن کے نمائندے ، جج،اور تکنیکی ماہرین آئی ایف ایس سی کے اصولوں کے تحت اس چیمپئن شپ کو منعقد کرنے میں کردار ادا کیا ۔