پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر19ارب 81کروڑ 16لاکھ ڈالر رہ گئے

پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر19ارب 81کروڑ 16لاکھ ڈالر رہ گئے

  

کراچی(اکنامک رپورٹر)پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 81 کروڑ 16 لاکھ ڈالر رہ گئے۔ مرکزی بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 30 اکتوبر 2015 کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران 19 ارب 81 کروڑ 16 لاکھ ڈالر رہ گئے، ان ذخائر میں سے 14 ارب 82 کروڑ 8 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس جبکہ 4 ارب 99 کروڑ 8 لاکھ ڈالر دیگر بینکوں کے پاس ہیں۔ اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ 30 اکتوبر 2015ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 9 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی کمی سے 14 ارب 82 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہ گئے جو کہ گذشتہ ہفتہ کے دوران 14 ارب 91 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تھے۔

مزید :

کامرس -