راولپنڈی ،سرگودہا، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں فلور ملز کو سپلائی کی جانے والی گندم کی کوالٹی انتہائی ناقص ہے‘خواجہ ریحان انجم

راولپنڈی ،سرگودہا، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں فلور ملز کو سپلائی کی جانے ...

  

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کے سینئروائس چےئرمین خواجہ ریحان انجم نے کہا ہے کہ راولپنڈی ،سرگودہا، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں فلور ملز کو سپلائی کی جانے والی گندم کی کوالٹی انتہائی ناقص ہے، گندم دو سال پرانی اور بارش سے متاثرہ ہے اور اس میں مٹی اور دیگر اجناس کی ملاوٹ ہے جس کی وجہ سے آٹے کی کوالٹی شدید متاثر ہو رہی ہے ۔ راولپنڈی ،سرگودہا، گوجرانوالہ اور فیصل آباد ڈویژن کے فلور ملز مالکان اس صورت حال سے پریشان ہیں ۔

ان کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں گندم دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے وہ محکمہ خوراک سے گندم لینے پر مجبور ہیں۔ لیکن سرکاری گوداموں سے ان کو جو گندم مہیا کی جا رہی ہے وہ دو سے تین سال پرانی ہے اور فلور ملز مالکان پر یہ گندم اٹھانے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے ، جس کی وجہ سے گندم کی معیاری مصنوعات نہیں بن پا رہیں انہوں نے محکمہ خوراک کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ گوداموں میں پڑی سرکاری گندم کا معائینہ کروایا جائے اور فلور ملز کو معیاری گندم فراہم کی جائے۔

ما ہر ین نے گل گھوٹو سے بچا ؤ کیلئے حفاظتی تدابیرکے حوالہ سے بتایاکہ ا پنے مو یشیوں کو گل گھوٹو کے حفاظتی ٹیکے ہر چھ ماہ بعد بالخصو ص موسم گرمااور موسم سرماکی بارشوں سے پہلے یعنی مئی جون اور نو مبر دسمبر میں حیوا نا ت کے ہسپتا ل سے ضرور لگوا ئیں حملہ کی صو رت میں بیمار ی جانوروں کو ا لگ رکھیں ا نہیں زودہضم خورا ک د یں اور و ینٹر یر ی ڈاکٹر سے باقاعدہ علاج کروا ئیں ۔

مزید :

کامرس -