بجلی کی قیمتوں میں مستقل بنیادوں پر کمی کی جائے ، ناصر حمید خاں

بجلی کی قیمتوں میں مستقل بنیادوں پر کمی کی جائے ، ناصر حمید خاں

  

لاہور(کامرس رپورٹر)ممبر لاہور چیمبرز آف کامر س اینڈ انڈسٹری و پاکستان آٹو موبائل سپیئرپارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن(پاسپیڈا) کی سینٹر ل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر ناصر حمیدخاں چیئرمین اینٹی سمگلنگ کمیٹی لاہور چیمبر نے نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں نومبر کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں 2.88روپے کمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی بجائے مستقل بنیادوں پر کمی کی جائے انہوں نے کہا کہ مہنگی بجلی مہنگی پیداوار اور برآمدات میں کمی کا باعث بن رہی ہے جس کی وجہ سے صنعتکار پریشانی کا شکار ہیں اور حکومتی ریونیو میں کمی واقع ہورہی ہے ۔ناصر حمید نے کہا کہ جب جب پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ہوا اس کو جواز بنا کر بجلی کی فی یونٹ قیمتوں میں مستقل بنیادوں پر اضافہ کیا جاتا رہا ہے ۔اب جبکہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی واقع ہورہی ہے تو بجلی کی قیمتوں میں بھی مستقل بنیادوں پر کمی کی جائے ۔

ناصر حمید نے کہا کہ جب جب پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ہوا اس کو جواز بنا کر بجلی کی فی یونٹ قیمتوں میں مستقل بنیادوں پر اضافہ کیا جاتا رہا ہے ۔اب جبکہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی واقع ہورہی ہے تو بجلی کی قیمتوں میں بھی مستقل بنیادوں پر کمی کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ سستی بجلی کے حصول کیلئے تھرمل منصوبوں کی بجائے ہائیڈل منصوبے شروع کیئے جائیں ۔ہائیڈل منصوبوں سے بجلی کی فی یونٹ قیمت2.50روپے سے3.00روپے آتی ہے جبکہ دیگر تمام ذرائع سے حاصل کردہ بجلی مہنگی ،صنعتکاروں اور عوام کے مفادات کے خلاف ہے اس سلسلہ میں حکومت فی الفور کالا باغ ڈیم کی تعمیر شروع کرے ۔

کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے تمام صنعتکار برادری حکومت کے ساتھ ہے ۔

مزید :

کامرس -