پروڈیوسر سعدیہ جبارکی فلم کی حائسم حسین ڈائریکٹ کریں گے

پروڈیوسر سعدیہ جبارکی فلم کی حائسم حسین ڈائریکٹ کریں گے

  

لاہور(فلم رپورٹر)ٹی وی کی معروف پروڈیوسر سعدیہ جبار نے فلم بنانے کا اعلان کیا ہے اس فلم کو حائسم حسین ڈائریکٹ کریں گے۔سعدیہ جبار ان دنوں فلم کی خاغذی کاروائی میں مصروف ہیں جس کے بعد اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز کیا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز نئے سال کے پہلے مہینہ میں متوقع ہے ۔اس فلم کے فنانس پروڈیوسرز چوہدری محمد اشرف اور چوہدری محمد ارشد ہو ں گے یہ ان تینوں پروڈیوسرز کا پہلا مشترکہ پراجیکٹ ہوگا۔یاد رہے کہ حائسم حسین ’’اون زارا‘‘ اور’’داستان‘‘جیسی شہرہ آفاق ٹی وی ڈرامہ سیریلز ڈائریکٹ کرچکے ہیں جبکہ سعدیہ جبار نے حال ہی میں ڈرامہ سیریل ’’میرا نام یوسف ہے‘‘ بنائی تھی جس نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے ۔ شوبز حلقوں کے مطابق سعدیہ جبار ٹی وی کی طرح فلم کی بھی کامیاب پروڈیوسر ثابت ہوں گی۔

مزید :

کلچر -