اداکارہ سونم کپور کا کوئی ہمصر نہیں، اتھیا شیٹھی
ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ اتھیا شیٹھی نے کہا ہے کہ اداکارہ سونم کپور کا کوئی ہمصر نہیں ۔ اتھیا شیٹھی نے سونم کپور کے سٹائل اور اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی فین ہیں اور سمجھتی ہیں کہ سونم کا کسی کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں۔ ان کا اپنا انداز ، فیشن ، سٹائل ہے جس کی وجہ سے وہ منفرد نظر آتی ہیں اور اپنا ایک الگ تاثر قائم کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سونم بالی وڈ کی ایک ذہین و بہترین اور ہرفن مولا اداکارہ ہیں۔
یاد رہے کہ اتھیا نے اپنے کیریئر کا آغاز فلم ہیرو سے کیا ہے۔