فلم’’دل والے‘‘ کا لوگو جاری کردیا گیا

فلم’’دل والے‘‘ کا لوگو جاری کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ کی نئی فلم’’دل والے‘‘ کا لوگو جاری کردیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہ رخ نے نیلے رنگ کا ڈی کی شکل والا لوگو جاری کیا ہے جس میں دل بنا ہوا ہے جس پر لکھا ہوا ہے محبت کی کچھ کہانیاں کبھی ختم نہیں ہوتیں۔ شاہ رخ خان نے کہا کہ فلم ’’دل والے‘‘ کا لوگو تمام مداحوں کیلئے ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ فلم18 دسمبرکو سینما گھروں کی زینت بنے گی جس میں شاہ رخ اور کاجول مرکزی کردار ادا کریں گے۔

مزید :

کلچر -