جیکولین فرنینڈس نے ہیما مالنی سے بھرت ناٹیم رقص سیکھا

جیکولین فرنینڈس نے ہیما مالنی سے بھرت ناٹیم رقص سیکھا
جیکولین فرنینڈس نے ہیما مالنی سے بھرت ناٹیم رقص سیکھا

  

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو اداکارہ ہیما مالنی نے بھرت ناٹیم رقص سکھایا۔ بھارتی ذرائع ابلاغکے مطابق فلم کے اشتہار کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے ہیما مالنی سے بھرت ناٹیم رقص سکھانے کی درخواست کی جس پر ہیما مالنی نے انہیں رقص سکھایا۔ جیکولین نے کہا کہ ہیما مالنی ان کی پسندیدہ اداکارہ ہیں، وہ ان سے ملاقات کرنے کیلئے بہت خوش تھیں۔انہوں نے کہا کہ سینئر اداکاروں کے ساتھ ملاقات سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے اور میرے لئے یہ خوشی کی بات ہے کہ میری ان سے ملاقات ہوئی ہے۔

مزید :

کلچر -