رابعہ بٹ پہلے اچھے طریقے سے رقص کرنا سیکھ لے ‘ اداکارہ ثناء
لاہور (این این آئی ) فلمسٹار ثناء نے کہا کہ اداکارہ رابعہ بٹ پہلے اچھے طریقے سے رقص کرنا سیکھ لے پھر آئٹم سونگ کرنے کا شوق بھی پورا کرلے ،بالی وڈ میں آئٹم سونگ سینئر اداکارہ کرتی ہیں ۔’’این این آئی ‘‘سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہدایتکار فاروق مینگل کی فلم ’’ہجرت ‘‘میں میرے صرف ایک آئٹم سونگ کی وجہ سے فلم میں ہیروئن کا رول کرنے والی اداکارہ رابعہ بٹ پریشانی سے دو چار ہے ۔۔انہوں نے کہاکہ رابعہ بٹ میرے آئٹم سونگ سے خوف زدہ ہوچکی ہے ، اگر آئٹم سونگ کرنے کا شوق ہے تو پہلے کسی کوریو گرافر سے رقص کی تربیت حاصل کر ےلے پھر آئٹم سونگ کا شوق بھی پورا کر لے ۔ اداکارہ ثناء نے کہا کہ فلم’’ ہجرت ‘‘میں میرا آئٹم سونگ منفرد ہے جو اس سے قبل کسی پاکستانی فلم میں پیش نہیں کیا گیا ۔ میرے آئٹم سونگ کو پرستارمدتوں فراموش نہیں کرسکیں گے ۔