جنرل ہسپتال میں پوسٹ گریجوایٹ ڈاکٹروں کیلئے تربیتی ورکشاپ

جنرل ہسپتال میں پوسٹ گریجوایٹ ڈاکٹروں کیلئے تربیتی ورکشاپ

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر خالد محمود نے کہا ہے کہ بچوں کے امراض میں پوسٹ گریجوایٹ کرنے والے ڈاکٹروں کے لئے دو روزہ تربیتی ورکشاپ 11 سے 12 نومبر تک لاہور جنرل ہسپتال میں منعقد ہو گی۔پروفیسر آغا شبیر علی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ورکشاپ کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز پاکستان لاہور سنٹر کے تعاون سے لاہور جنرل ہسپتال کے بچہ وارڈ میں منعقد ہو گی۔ ورکشاپ میں ملک بھر سے بچوں کے امراض میں پوسٹ گریجوایٹ کرنے والے امیدوار ڈاکٹرشرکت کریں گے ۔ ملک کے نامور ڈاکٹر اپنے تجربات سے آگاہ کریں گے اور امتحانات کے سلسلے میں اپنی ماہرانہ رائے دیں گے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تربیتی ورکشاپ پوسٹ گریجوایٹ کرنے والے ڈاکٹروں کے علم میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ امتحانات میں کامیابی کیلئے بھی ممدومعاون ثابت ہو گی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -