آقا ؐکی نبوت و رسالت کا تحفظ دینی فریضہ ہے،علامہ ممتاز اعوان

آقا ؐکی نبوت و رسالت کا تحفظ دینی فریضہ ہے،علامہ ممتاز اعوان

  

لاہور(پ ر)ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے ناظم اعلیٰ علامہ محمد ممتاز اعوان نے لاہور مرکز تحفظ ختم نبوت جوہر ٹاؤن میں مولانا پیر الطاف الرحمن کی زیر صدارت ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آقا ؐکی نبوت و رسالت کا تحفظ دینی فریضہ ہے ہم اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اور منکرین ختم نبوت فتنہ قادیانیت کا تعاقب بھرپور انداز سے جاری رکھیں گے ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے راہنما پیر ولی اللہ شاہ بخاری ، مولانا محمد اسلم ندیم، حافظ نعمان حامد ، محمد شفیق قادری اور ڈاکٹر علامہ مدثر اقبال نے کہا کہ وطن عزیز میں قادیانی فتنہ کی اسلام و ملک دشمن سرگرمیاں خطرناک حد تک بڑھ گئی ہیں جس کی وجہ سے غیور مسلمانوں کے اندر شدید بے چینی اور اضطراب بڑھ رہا ہے اگر حکومت اورانتظامیہ نے قادیانی فتنہ کی بڑھتی ہوئی ناپاک ارتدادی سرگرمیاں نہ روکیں تو بھرپور تحریک چلائیں گے کانفرنس میں پاس کردہ قراردادوں میں مطالبہ کیا گیا کہ قادیانی فتنہ کو آئین و قانون کا پابند بنایا جائے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -