وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت کا ثمر عوام کو مل رہا ہے،میاں عرفان
لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت کا ثمر عوام کو مل رہا ہے ۔پاکستان میں اشرافیہ ایسا طبقہ جسے زندگی کی تمام بنیادی سہولتیں میسرہیں لیکن ملک کے کروڑوں عوام بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہیں ۔مسلم لیگ( ن )محروم طبقہ کے لئے منصوبے بنا رہی ہے۔ میٹروبس سروس کے منصوبے کی اس لئے مخالفت کی جاتی تھی کہ یہ غریب عوام کا منصوبہ ہے میٹروبس سروس نوازشریف کے ویژن کی عکاس ہے اوراس عظیم الشان منصوبے سے گاڑیوں پر پتھر مارنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کلچر ختم ہوگا۔