کسان ریلیف پیکج کی تقسیم کے لئے پانچ تحصیلوں میں مراکز قائم

کسان ریلیف پیکج کی تقسیم کے لئے پانچ تحصیلوں میں مراکز قائم

  

لاہور(جنرل رپورٹر)وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ کسان ریلیف پیکج کی تقسیم کے لئے ضلعی انتظامیہ نے مناسب انتظامات مکمل کر لئے ہیں اور شہر کی پانچ تحصیلوں میں پانچ سنٹرزقائم کر دئیے گئے ہیں۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کی ہدایت کے فوری بعد پانچوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے یہ سنٹرز قائم کر کے ان میں پیکج کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا ہے۔ڈی سی او لاہور نے بتایا کہ یہ سنٹرز تحصیل کینٹ میں برکی، تحصیل شالیمار میں رکھ چھبیل، تحصیل رائیونڈ میں پاجیاں، تحصیل ماڈل ٹاؤن میں کاہنہ اور تحصیل سٹی میں شاہ پور/خانپور کے مقام پر بنائے گئے ہیں۔ ان سنٹرز پر بینک کاؤنٹر، میڈیکل کاؤنٹر، کسانوں کے لئے بیٹھنے کا بھی مناسب انتظام کیا گیا ہے تا کہ ان کو کسی بھی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع لاہور میں ساڑھے12ایکڑ سے کم زرعی زمین کے مالک 900سے زائد کسانوں میں وزیر اعظم کسان پیکج تقسیم کیا جا رہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -