بھارت کی ہندو انتہا پسند جماعتیں پاکستان کو ختم کرنا چاہتی ہیں:مقررین

بھارت کی ہندو انتہا پسند جماعتیں پاکستان کو ختم کرنا چاہتی ہیں:مقررین

  

لاہور(پ ر)بھارت کی ہندو انتہا پسند جماعتیں شیوسینا‘ راشٹریہ سیوک سنگھ اور جن سنگھ وغیرہ کے عزائم ہمیشہ پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف رہے ہیںیہ جماعتیں پاکستان کو ختم کرکے اکھنڈ بھارت کا منصوبہ مکمل کرنا چاہتی ہیں انہی کے ایماء پر کشمیریوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں ۔آرایس ایس اور جن سنگھ نے ڈوگرہ فوج کے ساتھ مل کر اکتوبر او ر نومبر1947ء میں پاکستان کی جانب ہجرت کرنے والے جموں کے لاکھوں مسلمانوں کو شہیدکیا۔ پاکستان نے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کا مطالبہ کرکے کشمیریوں کی جدوجہد کی بھرپور حمایت کا ایک بار پھر اعادہ کیا ہے ان خیالات کا اظہار مقررین نے کشمیرسنٹر لاہور کے زیراہتمام 6نومبر1947ء کو جموں سے پاکستان کی طرف ہجرت کے دوران دھوکے سے شہید کردیے جانے والے جموں کے لاکھوں شہداء کو خراِجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے سابق سیکرٹری حکومت و ممتاز کشمیری صحافی سید محمد اکرم شاہ‘چیئرمین جموں وکشمیر ایڈیٹرکونسل راجہ کفیل خان‘ مسلم لیگ( ن) آزادکشمیر کے سینئر رہنما غلام عباس‘ جموں وکشمیر پیپلز پارٹی لاہورڈویژن کے صدر سردار اختر جاوید‘ڈائریکٹرکشمیر سنٹر سردار ساجد محمود‘ پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر امجد عباس مگسی‘سابق مشیر صدر ریاست سید نصیب اللہ گردیزی‘ جموں وکشمیر وکلاء محاذ کے سینئر رہنما سردار نجیب اکبر ایڈووکیٹ‘ عطاء اللہ اصلاحی‘ راجہ شیر زمان ایڈووکیٹ‘ جموں وکشمیر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر عبداللطیف چغتائی‘ مرکزی امیر سنی علماء فیڈریشن پاکستان پیر محمد اعجاز اشرفی‘جے کے ایل ایف کے سینئر رہنما سردار انور خان‘ تحریک انصاف کے رہنما فاروق آزاد ‘ سینئر صحافی ڈاکٹراحسن محمود‘ صاحبزادہ حافظ فداء الرحمان حیدری ‘ تاجر رہنما شوکت کشمیر ی ‘ خواجہ محمد فاروق و دیگر نے خطاب کیا۔سید محمد اکرم شاہ نے کہا کہ ہندوانتہا پسندوں اور ڈوگرہ فوج نے بڑی بے دردی کے ساتھ کشمیریوں کو شہید کیامسئلہ کشمیر اس وقت دنیا کا برننگ ایشو ہے ہم کشمیریوں کو متحد ہوکر حکومتِ پاکستان کی مسئلہ کشمیر کے حل کے ضمن میں کوششوں کا بھرپور ساتھ دینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس لحاظ سے مودی کا شکر گزار ہونا چاہیے کہ اس نے ہندوذہنیت کا اصل چہرہ پوری دنیا پر بے نقاب کردیا ہے۔ایم پی اے سلمیٰ بٹ ن

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -