شہداء سانحہ سندر کے لواحقین کو 30،30لاکھ دیے جائیں،افتخار حسین

شہداء سانحہ سندر کے لواحقین کو 30،30لاکھ دیے جائیں،افتخار حسین

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) ہیومن رائٹس ویلفےئر فورم کے چےئرمین افتخار حسین نے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں پولی پیک بنانے والی فیکٹری کی چار منزلہ عمارت کے منہدم ہونے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جاں بحق ہونے والے صنعتی ورکروں کے لے لواحقین کو فی کس 30 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو 10لاکھ روپے کی ورکر ویلفےئر فنڈ سے امداد دی جائے اور اس سانحہ کی جوڈیشنل کمیشن سے تحقیقات کروائی جائیں ۔گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعمیراتی ضابطوں اور قوانین کے باوجود تعمیراتی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ نہیں ہوتی جب تک تعمیرات کے شعبے میں کرپشن اور مجرمانہ غفلت کا خاتمہ نہیں ہوتا تو ایسے المناک سانحات رونما ہوتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت صنعتی و رہائشی عمارتوں کی تعمیر اور انسپیکشن کے قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنائے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -