تاجر برادری کسی بھی صورت ود ہولڈنگ ٹیکس قبول نہیں کریگی،خالد پرویز

تاجر برادری کسی بھی صورت ود ہولڈنگ ٹیکس قبول نہیں کریگی،خالد پرویز

  

لاہور( کامرس رپورٹر)صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز وسیکرٹری جنرل عبدالرزاق ببر نے انجمن تاجران کے صوبائی صدور جن میں خیبر پختونخواہ کے شرافت علی مبارک، سندھ کے عتیق میر، بلوچستان کے عبدالرحیم کاکڑ، اسلام آباد کے کاشف چودھری، جنوبی پنجاب کے خواجہ سلمان صدیقی اور آزاد کشمیر کے افتخار فیروز سے بینک ٹرانزیکشن ٹیکس کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے افراد جو تاجر نمائندے نہیں ہیں حکومت اور ایف بی آران سے مذاکرات کا ڈھونگ کر رہی ہے۔ اگر تاجر برادری کے خلاف کوئی اقدام کیا گیا تو تاجر برادری اس کو قبول نہیں کرے گی۔ خالد پرویز نے کہا کہ تاجر برادری کسی قیمت پر وِد ہولڈنگ ٹیکس برداشت نہیں کرے گی اور بینکوں سے لین دین بھی نہیں کرے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -