جے یوآئی انتشار پھیلانے کی تمام سازشیں ناکام بنائے گی،مولانا امجد

جے یوآئی انتشار پھیلانے کی تمام سازشیں ناکام بنائے گی،مولانا امجد

  

لاہور( نمائندہ خصوصی)قوم میں انتشار پیدا کر نے کی ہر سازش کے خلاف جے یو آئی میدان عمل میں ہے ایسی ہر سازش کا ہر محاذ پر علماء مقابلہ کریں گے ،بلدیاتی انتخا بات کا دوسرا مر حلہ قریب ہے کار کن اس کے لئے تیا ریاں کریں اور عوام کے دروازوں تک پہنچیں اور ایڈ جسٹمنٹ فار مولے پر عمل کریں ،اب اصل مسئلہ ہے کہ اختیارات کا میاب ہو نے والے امیدواروں کو منتقل کئے جائیں تاکہ عوام کے مسائل حل ہو سکیں یہ باتیں جے یو آئی کے قائم مقام سیکر ٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خان نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں اس موقع پر مو لا نا سیف الدین سیف ،مو لا نا حافظ اشرف گجر ،قاری نذیر احمد ،محمد افضل خان ،حا فظ حلیم اللہ اور دیگر مو جو د تھے انہوں نے کہا کہ باڈرز کی صورتحال کا تقاضا ہے کہ ملک میں اتحاد کے پیغام کو عام کیا جا ئے انہوں نے کہا کہ عوام کی صفوں میں اتحاد کے لئے جے یو آئی کوشاں ہے ۔دریں اثناء مو لا نا محمد امجد خان نے جامعہ مسجد رحمانیہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین نام ہے اللہ کے آخری نبی ؐ کے ارشادات اور آپکی کی زندگی کے معمولات کا جنھیں اپنا کر ہی مسلمان دنیا وآخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں، ملکی مسائل اللہ کے آخری رسول ؐ کے طریقوں پر عمل کر نے سے ہی حل ہوں گے جب سے ہم نے ان راستوں کو چھوڑا ہے تب سے نئے سے نیا مسئلہ جنم لے رہا ہے اور پریشانیاں بڑھتی جا رہی ہیں، زلزلے اور دیگر آفات اسلامی تعلیما ت سے رو گردانی کا نتیجہ ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -