پاکستان کی تقدیر نظام مصطفیﷺکے ساتھ وابستہ ہے،قاری زوار بہادر

پاکستان کی تقدیر نظام مصطفیﷺکے ساتھ وابستہ ہے،قاری زوار بہادر

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) جمعیت علما پاکستان کے رہنما علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ پاکستان دو قومی نظریے کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا ہے اس کی تقدیر نظام مصطفےٰﷺ کے ساتھ وابستہ ہے وزیر اعظم اسے لبرل بنانے کا اعلان کرکے مسلم لیگ کے منشور سے انحراف اور اپنے آباؤاجداد کی قربانیوں کا مذاق اڑا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس ملک کو لبرل بنانے کے لئے قربانیاں نہیں دی گئیں بلکہ ا سے لاالہ اللہ کے نظام کے لئے حاصل کیا گیا انہوں نے کہا کہ دستور پاکستان کے تحت قومی اسمبلی اور عدلیہ سمیت تمام ادارے اس بات کے پابند ہیں کہ وہ کوئی ایسا اقدام یا قانون نہیں بنائیں گے جو قرآن و حدیث کے مطابق نہ ہو ۔آئین پاکستان وزیر اعظم ، صدر پاکستان اورپارلیمنٹ کو پابند کرتا ہے کہ انہوں نے جس آئین کے تحت حلف اٹھایا ہے وہ اس بات کا متقاضی ہے کہ وہ اسلامی قوانین کی حفاظت کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ محمدیہ رضویہ گلبرگ میں جمعتہ المبارک کے موقع پرہزاروں افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -