ہسپتال کی سیڑھیوں پر بچے کی پیدائش گڈ گورننس پر سوالیہ نشان ہے،جمیل ملک

ہسپتال کی سیڑھیوں پر بچے کی پیدائش گڈ گورننس پر سوالیہ نشان ہے،جمیل ملک

  

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل ملک نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کے سرکاری ہسپتال میں خاتون کا سیڑھیوں میں بچے کو جنم دینا پنجاب حکومت کی گڈ گورنس پر سوالیہ نشان ہے، شرمناک واقعہ سے سرکاری ہسپتالوں میں عام لوگوں کیلئے سہولیات کے فقدان کا بھانڈا بھی پھوٹ گیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ڈلیوری کیلئے آئی ہوئی خاتون کو ہسپتال میں داخل کرنے سے انکار اور سیڑھیوں میں بچے کی ولادت حکمرانوں کیلئے ڈوب مرنے کا مقام ہے جس ملک میں ڈاکو اور چور حکمران اور لٹیرے اپوزیشن میں ہو ں وہاں بہتری کی کیا توقع کی جاسکتی ہے، ہر طرف اندھیر نگری کا دور دورہ ،قبضہ مافیا دھڑلے سے سرگرم اور سرکاری ادارے کرپشن کی آماجگاہ بن چکے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں، ایک سازش کے تحت تعلیمی نظام کا بیڑا غرق کردیا گیا ہے اور نجی تعلیمی اداروں پر مشتمل مافیا حکمرانوں کی ملی بھگت سے طلبا اور طالبات کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے، کرپٹ حکمرانوں کی چیرہ دستیوں نے قوم کو بنیادی سہولیات سے محروم کردیاہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -