یو سی پی اور ناروے کی یونیورسٹیوں کے مابین باہمی تعاون کی ضرورت ہے :ڈاکٹر ایلزبتھ

یو سی پی اور ناروے کی یونیورسٹیوں کے مابین باہمی تعاون کی ضرورت ہے :ڈاکٹر ...

  

لاہور(پ ر)یونیورسٹی آف اوسلو ناروے کے شعبہ جرنلزم اینڈ میڈیاسٹڈیز کی پروفیسر ڈاکٹر ایلزبتھ نے یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے دورہ کے موقع پہ پروریکٹر ڈاکٹر ظفراللہ اور سکول آف میڈیا کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔اس موقع پہ ڈاکٹر ایلزبتھ کو یونیورسٹی کی تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں پہ بریفنگ دی گئی جس پہ انہوں نے یو سی پی اور ناروے کی یونیورسٹیوں کے مابین باہمی تعاون کی ضرورت پہ زور دیا اور یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں تعلیمی سرگرمیوں کے معیار کو سراہا۔بعد ازاں انہوں نے سکول آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز کا دورہ کرتے ہوئے فلم اینڈتھیٹر سٹڈیز‘ریڈیو اور ایڈیٹنگ لیب کا معائنہ کیا ۔

اور طلباء وطالبات سے خطاب کے بعد ان کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے مستقبل کے حوالے سے ان کی رہنمائی کی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -