مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کا روحانی اجتماع آج ہوگا

مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کا روحانی اجتماع آج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کا روحانی اجتماع آج مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں بعدنماز عشا ء ہو گا۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری خصوصی خطاب کرینگے۔فیض الرحمن درانی، پیر سید معصوم حسین نقوی، پیر اختر رسول قادری، پیر طاہر زنجانی، علامہ امداد اللہ قادری، احمد نواز انجم سمیت علمائے کرام ،مشائخ عظام اور معروف قرأو نعت خواں حضرات شرکت کرینگے۔ مجلس ختم الصلوۃ علی النبیﷺ کی ماہانہ محفل میں گوشہ درود اور ساری دنیا میں قائم حلقہ ہائے درود میں پڑھا جانے والا درود پاک حضور ﷺکی بارگاہ میں پیش کیا جاتاہے۔