سانحہ سندر کے متاثرین کی مدد کے لئے تیار ہیں،جاوید اقبال بٹ

سانحہ سندر کے متاثرین کی مدد کے لئے تیار ہیں،جاوید اقبال بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) قومی تاجر اتحاد پنجاب کے سینئر وائس چیئرمین جاوید اقبال بٹ نے بلدیاتی الیکشن میں ماڈل ٹاؤن کے حلقوں میں شاندار کامیابی پرصدر ماڈل ٹاؤن سوسائٹی صاحبزادہ سیف الرحمن کے اعزاز میں پر وقار عشائیہ دیااس موقع پر تاجر رہنما وقار حسین، شیخ عمر حیات ، محمد عمران، محمد اکرم، کاشف جاوید ، طارق شہزاد سندھو، محمد عاشق، منیب احمد شیخ، عدنان سندھو ، امیتاز احمد ایڈووکیٹ ،ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی شخصیات اور تاجروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر سانحہ سندر میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی۔


،اس موقع پر جاوید اقبال بٹ نے کہا کہ تاجر برادری دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے اور ہر طرح سے مدد کیلئے بھی تیار ہے ۔