اداکارہ میرا کاعتیق الرحمن کامبینہ جعلی نکاح نامہ خارج کرنے کے لئے دعوی دائر

اداکارہ میرا کاعتیق الرحمن کامبینہ جعلی نکاح نامہ خارج کرنے کے لئے دعوی دائر

  

لاہور(نامہ نگار)فلمسٹارمیرا نے شوہر ہونے کے دعویدارعتیق الرحمن کامبینہ جعلی نکاح نامہ خارج کرنے کے لئے دعوی دائر کردیا۔ عدالت نے عتیق الرحمن سے 15روز میں جواب طلب کرلیاہے، میراکا کہنا ہے کہ بھارتی اداکارشاہ رخ خان اس کی فلم میں کام کریں تو تب سمجھیں گی کہ انہیں پاکستان سے محبت ہے۔سول جج شمیم اختر وٹو کی عدالت میں فلم سٹار میرا اپنے وکیل بلخ شیر کھوسہ کے ہمراہ پیش ہوئیں جہاں انہوں نے دعوی دائر کیا کہ عتیق الرحمن نے اس کاجعلی نکاح نامہ تیار کرکے اسے بلیک میل کیا، اس نے پہلے بھی نکاح نامہ خارج کرنے کے لئے دعوی دائر کیاتھا لیکن حکم امتناعی کی وجہ سے کارروائی رکی ہوئی تھی۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عتیق الرحمن کے تیارکردہ نکاح نامے کوخارج کیا جائے۔

۔ عدالت نے عتیق الرحمن کونوٹس جاری کرتے ہوئے 15روزمیں جواب داخل کرانے کی ہدایت کی ہے

۔ پیشی کے موقع پرمیرانے سیاہ رنگ کی عینک ،جین کی پینٹ اور کالے رنگ کاکرتا زیب تن کررکھاتھا۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے دھمکیاں ملنے کے بعد اداکار فواد کو بھارت میں کام نہیں کرنا چاہیے۔

ے،ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فلم بنا رہی ہیں ،انہوں نے بھارتی اداکار شاہ رخ خان کو فلم میں کام کرنے کی آفر کی ہے ،اگر وہ ان کی فلم میں کام کریں تو تب مانیں گی کہ شاہ رخ کوپاکستان سے محبت ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -