کاشت کاروں کو حکومتی پیکج کے مطابق رقوم کی فراہمی شروع کر دی ہے،رانا محمد شکیل

کاشت کاروں کو حکومتی پیکج کے مطابق رقوم کی فراہمی شروع کر دی ہے،رانا محمد ...

  

فیروز والا(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر فیروز والا رانا محمد شکیل اسلم نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کے کسانوں کیلئے تاریخی زرعی پیکج دے کر کسانوں کی حوصلہ افزائی کر کے تاریخی اقدام کیا ہے ۔ بارہ ایکڑ سے کم ملکیت رکھنے والے کاشت کاروں کو حکومتی پیکج کے مطابق رقوم کی فراہمی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار تحصیل فیروز والا میں کسانوں میں رقم کے چیکوں کی تقسیم کے سلسلہ میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحصیلدار فیروز والا انجم ذکاء بٹ ، نائب تحصیلدار سید انور علی شاہ ، چوہدری تنویر حسین کے علاوہ کاشت کاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اسسٹنٹ کمشنر تحصیل فیروز والا رانا محمد شکیل اسلم نے کہا کہ زمینداروں کو حکومت زرعی پیکج دے کر ان کی حالت کو بہتر بنا رہی ہے تا کہ کاشت کار غلہ کی پیداوار میں اضافہ کریں ۔جس سے ملک خود کفیل ہو سکے ۔حکومت نے کاشت کاروں کو سستی کھاد اور بیج فراہم کر رہی ہے تا کہ انہیں مشکلات سے بچایا جا سکے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -