سانحہ سندر کے ذمہ داروں کے خلاف سخت ضابطہ کی کاروائی عمل میں لائی جائے، سبطین خان

سانحہ سندر کے ذمہ داروں کے خلاف سخت ضابطہ کی کاروائی عمل میں لائی جائے، سبطین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے ڈپٹی آرگنائزر سبطین خان نے سندر میں فیکٹری کے گرنے سے 25 افراد کی ہلاکت پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب حکومت پر شدید تنقید کی ہے، سبطین خا ن نے کہاکہ متعلقہ محکموں کے بددیانت افسروں کی بددیانتی اور لاپرواہی کے باعث ایسے حادثات پیش آتے ہیں مگر آج تک وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کوئی نوٹس لیا نہ کسی کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں لائی گئی۔ چیئرمین سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے ایک بیان میں سبطین خان مزید کہاکہ اگر ایسے بددیانت افسروں کا محاسبہ نہ کیا گیا تو ایسے واقعات پیش آتے رہیں گے۔




، انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندر فیکٹری کے سانحہ کے ذمہ دار افسروں اور اہلکاروں کے خلاف سخت ضابطہ کی کاروائی عمل میں لائی جائے اور ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔