اسلام پورہ ،30سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد ،ورثاکی تلاش جاری

اسلام پورہ ،30سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد ،ورثاکی تلاش جاری

  

لاہور(کرائم سیل)اسلام پورہ سے30سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد ،پولیس نے شناخت نہ ہونے پر مردہ خانہ میں جمع کروا دی ۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز مقامی افراد کو سڑک کنارے ایک 30سالہ شخص کی نعش ملی جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی ۔جس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے شناخت نہ ہونے پر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے اور متوفی کے لواحقین کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید :

علاقائی -