کاہنہ پولیس کی کامیاب ریڈ،مغوی نوجوان بازیاب،ملزم گرفتار

کاہنہ پولیس کی کامیاب ریڈ،مغوی نوجوان بازیاب،ملزم گرفتار

  

لاہور (کر ائم سیل )کاہنہ پولیس نے ایک روز قبل اغواء ہونے والے نوجوان واجد علی ولد سبط حسن المعروف ڈبل شاہ کو بحفاظت بازیاب کروا کے ملزم مرزا ندیم کو گرفتار لیا ۔تفصیلات کے مطابق مورخہ05نومبر 2015کو سبط حسن المعروف ڈبل شاہ کے اہلخانہ نے کاہنہ پولیس کو اطلاع دی کہ خیابان امیں سے نامعلوم افراد سبط حسن کے بیٹے واجد علی ولد سبط حسن کو اغواء کر کے لے گئے ہیں اور فون کر کے رقم کا مطالبہ کر رہے ہیں جس پر کاہنہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ۔ ایس ایچ او کاہنہ اکرم خان کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کی فونز کالز ٹریس کیں اورریڈنگ پارٹی کے ہمراہ علاقہ تھانہ سول لائن کے علاقہ میں ریڈ کر کے ملزم مرزا ندیم کو گرفتار کر کے مغوی نوجوان واجد علی کو بازیاب کروا لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے مغوی نوجوان واجد علی کو باز یاب کروانے پرپولیس پارٹی کیلئے تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔

مزید :

علاقائی -