ایف آئی اے نے ہنڈی حوالہ ڈیلرگرفتار کرلیا،ملکی وغیرملکی کرنسی برآمد،مقدمہ درج

ایف آئی اے نے ہنڈی حوالہ ڈیلرگرفتار کرلیا،ملکی وغیرملکی کرنسی برآمد،مقدمہ ...

  

لاہور ( کر ائم سیل) ایف آئی اے نے گوجرانوالہ میں ہنڈی حوالہ ڈیلر کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی پاکستانی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی ہے ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے خالد انیس کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیم نے جی ٹی روڈ گوجرانوالہ پر چھاپہ مار کر ہنڈی حوالہ ڈیلر عثمان سلیم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی پاکستانی اور غیر ملکی کرنسی اور کروڑوں روپے مالیت کی ہنڈی حوالے کی رسیدیں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -