سانحہ سندر، جوڈیشل کمیشن بنانے کے لئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر

سانحہ سندر، جوڈیشل کمیشن بنانے کے لئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )سانحہ سندرکے معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں درخوست دائر کر دی گئی۔ عوامی تحریک کے وکیل اشتیاق چودھری کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ تین دن بعد بھی حکومت اس سانحہ کے ذمہ داروں کا تعین نہیں کرسکی ۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ اطلاعات کے مطابق فیکٹری کی عمار ت کا نہ تو نقشہ پاس ہوا اورنہ عمارت قوانین کے تحت بنائی گئی،درخواست میں مزید کہا گیا کہ عدالت معاملے پر جوڈیشل کمشن بنا کر انکوائری کا حکم جاری کرے، درخواست میں پنجاب حکومت ٗضلعی حکومت اور ایل ڈی اے سمیت متعلقہ محکموں کو فریق بنایا گیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -