5سالہ بچے کی بازیابی کیلئے ڈی پی او گوجرانوالہ کو خود انکوائری کرنیکا حکم

5سالہ بچے کی بازیابی کیلئے ڈی پی او گوجرانوالہ کو خود انکوائری کرنیکا حکم

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس قاضی محمد امین احمد نے پانچ سالہ بچے کی بازیابی کے لئے دائر درخواست پرڈی پی او گوجرانوالہ کو معاملہ کی خود انکوائری کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔گزشتہ روز بچے کے والد فاروق کی درخواست پران کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ 24 مئی کو درخواست گزار اور اس کے تین بچوں پانچ سالہ ضیاء الرحمن،ساڑھے تین سالہ شہروز رحمن اور دو سالہ سبحان فاروق کو عدالت عالیہ میں پیشی کیلئے آتے ہوئے راستے میں ملزمان آصف وغیرہ نے اغواء کرلیا ،پولیس ہیلپ لائن15 پر کال چلنے کی بناء پر مجھے اور دو بچوں کو بے ہوشی کی حالت میں شاہدرہ کے قریب پھینک دیا جبکہ پانچ سالہ ضیاء الرحمن کو ملزمان نے نہ چھوڑا۔پولیس ملزمان کے ساتھ ملی ہوئی ہے یہ ایف آئی آر بھی عدالتی حکم پر درج ہوئی جبکہ پولیس نے بچے کو بازیاب کرانے انکار کردیا ،عدالت سے استدعا ہے کہ انصاف فراہم نہ کرنے پر پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کرنے اور پانچ سالہ ضیاء الرحمن کو بازیاب کرانے کا حکم دے۔

مزید :

علاقائی -