کرپشن کا پروان چرھانے والے ،محکمہ اینٹی کرپشن کے ڈاریکٹرز اور افسران کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

کرپشن کا پروان چرھانے والے ،محکمہ اینٹی کرپشن کے ڈاریکٹرز اور افسران کیخلاف ...

  

لاہور (ارشد محمود گھمن ) صوبائی دالحکومت سمیت پنجاب کے صوبائی اداروں میں اہم عہدوں پر فائز اینٹی کرپشن اسٹیبلیشمنٹ کے کرپٹ افسرا ن کو تحفظ فراہم کرنے والے ڈپٹی ڈائریکٹرز،اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور سرکل افسران کے خلاف بھرپورکاروائی کافیصلہ انسداد رشوت ستانی جیسے ادارے کوپنجاب بھر میں میگاکرپشن کے خاتمہ وسیع اختیارات دیانتدار افسران کی تعنیاتی پر غور وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیاتفصیلات کے مطابق باوثوق ذرائع سے معلوم ہواہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے گزشتہ روز اینٹی کرپشن کی کارگردکی اورصوبائی اداروں میں بڑھتی کرپشن کے متعلق میٹنگ کی جس میں ڈائریکٹر جنرل انوررشید اور اعلیٰ حکام کو محکمہ کی ناقص کارگردکی پر مایوسی کا سامنا کرناپڑا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری اداروں میں بڑھتی ہوئی کرپشن کے خاتمے کے لئے انسداد رشوت ستانی جیسے ادارے کو وسیع اختیارات اور دیانتدار یافسران کی تعنیاتی پر غورکیاگیاذرائع کے مطابق انسداد رشوت ستانی کے افسران اپنی کارگردکی دکھانے کے لئے چھوٹے چھوٹے افسران کے خلاف کاروائی کرنے میں مصروف ہے جب کہ میگاکرپشن کے کرپٹ افسران جو صوبائی اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز ہے ان کے خلاف کاروائی کرنے کے بجائے تحفظ فراہم کرنے میں اہم کردار اد اکررہے ہیں اینٹی کرپشن کے ڈی جی انور رشید نے محکمہ میں کرپٹ افسران اور ناقص کارکردگی کے حامل افسران کے خلاف کاروائی کرنے کے لیے ان کے متعلق رپورٹ طلب کی ہے ذرائع نے بتایا کہ پنجاب پولیس ،ایل ڈی اے ،ریونیو،وغیرہ کے بڑے بڑے افسران کے خلاف درج مقدمات کے متعلق رپورٹ تیار کی جارہی ہے ۔

مزید :

علاقائی -