اگلے دو روز کے دوران موسم سرد اور خشک ر ہنے کی پیشگوئی

اگلے دو روز کے دوران موسم سرد اور خشک ر ہنے کی پیشگوئی

  

لاہور( کامرس رپورٹر)محکمہ موسمیات نے اگلے دو روز کے دوران موسم سرد اور خشک ر ہنے کی پیشگوئی کردی ، قلات میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ، دالبندین، استور، کالام منفی 2، سکردو، پاراچنار منفی ایک اور دیر میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں اگلے دو روز کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔تاہم گلگت بلتستان اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ایک دو مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم گوجرانوالہ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش گجرات، گڑھی دوپٹہ، راولاکوٹ میں 02، مظفر آباد، بالاکوٹ، کوٹلی 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

موسم

مزید :

صفحہ آخر -