ایک ماہ گزر نے کے باوجود حجاج کرام کا سامان لاہور نہ پہنچ سکا

ایک ماہ گزر نے کے باوجود حجاج کرام کا سامان لاہور نہ پہنچ سکا

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ایک ماہ ہو گیا 8اکتوبر کو مدینہ سے لاہور آنے والی سعودی ائیر لائنز کی فلائٹ SV-734کے حجاج کرام کا سامان لاہور نہ پہنچ سکا ،سعودی ائیرلائنز کی عدم دلچسپی برقرار ،النصر ٹریول،حاجرہ ٹریول،عماد ٹریول کے درجنوں حجاج کرام نے سعودی ائیرلائنز پر سامان کے حصول کے لیے کلیم جمع کرا دیے ،حاجرہ ٹریول کے پچاس حاجیوں کا زم زم بھی ابھی تک نہیں پہنچ سکا سعودی ائیرلائنز سے بار بار رابطہ کرنے پر ائیر لائنز سٹاف ،رائل سروسز بھی سامان لانے میں ناکام رہی ہیں حجاج کرام نے وفاقی وزیر مذہبی امور ،وفاقی سیکرٹری مذہبی امور سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -