اپوزیشن جماعتیں ایاز صادق کو متفقہ طور پر سپیکر منتخب کریں، پرویز الہی

اپوزیشن جماعتیں ایاز صادق کو متفقہ طور پر سپیکر منتخب کریں، پرویز الہی

  

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے سپیکر کو متفقہ طور پر منتخب کیا جائے تاکہ پاکستان میں دیگر ممالک کی طرح جمہوری روایات قائم ہو سکیں۔ جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کا سپیکر کا عہدہ غیر جانبدار اور برابری کا ہے اس لئے تمام اپوزیشن جماعتوں کو چاہئے کہ وہ قومی اسمبلی کے اسپیکر کے لئے ایاز صادق کو متفقہ طور پر منتخب کریں۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ اور دیگر ممالک میں بھی سپیکر کو متفقہ طور پر منتخب کیا جاتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر کے امیدوار کو متفقہ طور پر منتخب کرنے کے لئے ہم پی ٹی آئی اور پی پی پی سے بات کرینگے۔ چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ ایم کیو ایم کا پارلیمنٹ میں واپس آنا خوش آئند بات ہے

مزید :

علاقائی -