بیلاروس کے وزیراعظم3روزہ سرکاری دورے پرپیرکوپاکستان پہنچیں گے

بیلاروس کے وزیراعظم3روزہ سرکاری دورے پرپیرکوپاکستان پہنچیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے این این) بیلاروس کے وزیراعظم ایندری کوبیکوف تین روزہ سرکاری دورے پر پیر کو پاکستان پہنچ رہے ہیں۔بیلاروس کے کسی وزیراعظم کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہو گا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کوبیکوف کستان میں قیام کے دوران وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔پاکستان بیلاروس بزنس اینڈ انوسٹمنٹ فورم کے تیسرے اجلاس میں شرکت کے لئے تاجروں کا ایک بڑا وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ آئے گا ۔ فورم کا اجلاس منگل ہو گا۔

مزید :

علاقائی -