پاکستان اور ترکی کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے،گورنر رفیق رجوانہ

پاکستان اور ترکی کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے،گورنر رفیق رجوانہ

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے گورنر ہاؤس لاہور میں پاکستان میں ترکی کے سفیر ایس بابر گرگن نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دو طرفہ تعاون خصوصا تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے مختلف معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان باہمی تعلقات صدیوں پر محیط ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے اور ترکی نے ہمیشہ ہر سطح پر پاکستان کے مؤقف کی تائید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب ہو یا زلزلہ ترکی نے نہ صرف ان کی بحالی میں کلیدی کردار ادا کیا بلکہ متاثرہ علاقوں اور دوردراز کے اضلاع میں انفراسٹرکچر کی تعمیر اور سوشل سیکٹر کی ترقی کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارت کا موجود حجم ناکافی ہے جس میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔ترکی کے سفیر ایس بابر گرگن نے کہا کہ ترکی پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دوطرفہ تعاون کو نئی وسعتوں تک لے جانا چاہتا ہے۔

گورنر پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -