شہبازشریف کا متاثرکن خطاب سرمایہ کاروں کے دل موہ لئے

شہبازشریف کا متاثرکن خطاب سرمایہ کاروں کے دل موہ لئے

  

لاہو(کامرس رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے منعقدہ بین الاقوامی سیمینار کے افتتاحی سیشن سے اپنے کلیدی خطاب میں پاکستان میں ماضی میں ہونے والی ترقی کے سفرکے عروج و زوال کے تاریخی پس منظر اور پیش منظر کو مدلل انداز میں بیان کیا ۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے گزشتہ اڑھائی برس کے دوران وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میں ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے کیے جانیوالے اقدامات پر بھی بھر پور اندازمیں روشنی ڈالی۔سیمینار میں شریک غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ ملکی سرمایہ کا روں نے وزیراعلیٰ کی متاثر کن تقریر کو ایک مدبر کاخطاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ نے انتہائی بہترین انداز میں خطاب کیا ہے اوران کی تقریر کے ایک ایک لفظ نے دل کوچھو لیا ہے۔سرمایہ کاروں نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی تقریر پرانہیں دل کھول کر داد دی اورانہیں بھر پور انداز میں خراج تحسین پیش کیا ۔

مزید :

صفحہ اول -