پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات کے بارے آج اجلاس میں حکمت عملی طے کرے گی

پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات کے بارے آج اجلاس میں حکمت عملی طے کرے گی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)صدر پیپلز پارٹی پنجاب، میاں منظور احمد وٹو کی زیر صدارت آج ہفتہ کو ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہو گاجسمیں لوکل باڈیز کے پہلے فیز کے نتائج کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ اسکے علاوہ دوسرے فیز کے ہونیوالے انتخابات کے بارے میں حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اس میں پہلے فیز میں ہونیوالے اضلاع سے تعلق رکھنے والے ضلعی صدور ، جنرل سیکریٹری کے علاوہ دوسرے فیز میں ہونیوالے انتخابات کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے ضلعی صدور شرکت کریں گے۔ پارٹی سیکریٹریٹ میں پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر نے لاہور کی صدر، ثمینہ خالد گھرکی سے ملاقات کی جسمیں انہوں نے لاہور میں مقامی حکومتوں کے ہونیوالے انتخابات کے نتائج کے بارے میں تفصیلاً غور کیا۔ انکے ہمراہ زاہد ذوالفقار، رانا اشعر، اشرف بھٹی اور آصف ناگرہ بھی موجود تھے۔ اجلاس کے بعد میاں منظور احمد وٹو دوپہر3بجے پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

حکمت عملی

مزید :

صفحہ آخر -