موہری پور کی خواتین ووٹ کاسٹ نہیں کرینگی ‘ مکینوں کا انتظامیہ کو جواب

موہری پور کی خواتین ووٹ کاسٹ نہیں کرینگی ‘ مکینوں کا انتظامیہ کو جواب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کبیروالا(تحصیل رپورٹر‘نمائندہ پاکستان) ہم اپنی خواتین کے ووٹ کاسٹ نہیں کروائیں گے ، اہلیان موہری پور کا انتظامیہ کو صاف جواب ، ہر پولنگ پر خواتین کے دس فیصد ووٹ کاسٹ نہ ہوئے تو یونین کونسل کا نتیجہ کالعدم قرارد یا جائے گا، رکاوٹ بننے والوں کے خلاف انتظامیہ سخت کاروائی کرے گی، (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )
اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا محمد اکبر ظہور ، ڈی ایس پی کبیروالا محمد اشرف ماڑا، ایس ایچ او تھانہ سرائے سدھو رانا فاروق نے موہری پور کا دورہ کیا اس موقع پر موجود اہل علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا محمد اکبر ظہور نے کہا کہ ہائیکورٹ کے فیصلہ اور اعلیٰ حکام کی ہدایات کے مطابق موہر ی پور میں خواتین کے ووٹ کاسٹ کروانے کے عمل کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آپ اپنی اپنی برادریوں کے سرکردہ افراد کے ذریعے خواتین کے ووٹ ڈلوانے پر راضی کریں اور علاقہ کے نمبردار اس معاملہ میں خصوصی کردار ادا کریں ۔انہوں نے بتا یا کہ ہر پولنگ پر دس فیصد ووٹ نہ ڈالے گئے تو یونین کو نسل کا الیکشن کالعدم قرار دیا جائے گا ۔ کسی نے اس عمل میں رکاوٹ بننے کی کوشش کی تو ایسے لوگو ں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے ۔اس موقع پر قانون دان قیصر عباس صابر نے کہا کہ ہم اپنی فیملی کی خواتین کے ووٹ ہر صورت کاسٹ کروائیں گے اگر کسی نے مزاحمت کی تو قانون کی مدد سے ایسے لوگوں کے خلاف قانونی کاروائی کروائیں گے جس پر موجود لوگوں کی اکثریت نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی صورت میں بھی خواتین کے ووٹ کاسٹ نہیں کروائیں گے اور شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے مذاکرات کا بائیکاٹ کردیا اور یہ کہتے ہوئے چلے گئے کہ جو بھی خواتین کے ووٹ کاسٹ کروانے کی کوشش کرے گا ہم اس کا سوشل بائیکاٹ کریں گے ۔