بیوی قتل ، حادثات وواقعات میں3افراد جاں بحق‘ یرقان کے 5 مریض چل بسے

بیوی قتل ، حادثات وواقعات میں3افراد جاں بحق‘ یرقان کے 5 مریض چل بسے

  

خانیوال، میاں چنوں ،قصبہ بصیرہ، رحیمیارخان، لیاقت پور( نمائندگان) سانپ کے ڈسنے سے نوجوان جاں بحق، زہریلی شراب پینے والا چل بسا، تعلقات کاشبہ، شوہر نے بیوی مارڈالی، حادثات میں بچہ سمیت2افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے، چالیس سالہ شخص کی پراسرارموت، رحیمیارخان میں کالایرقان سے5 مریض دم توڑگئے۔ خانیوال سے نمائندہ پاکستان کیمطابق شام کوٹ کا رہائشی 22سالہ محمد رمضان کھیتوں میں کام کررہا تھا کہ اچانک اسے زہریلے سانپ نے (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

کا ٹ لیا جس سے اس کی حالت شدید غیر ہوگئی اور وہ حالت شدید غیرہونے پر موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔ میاں چنوں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق گرین فورٹ ہاؤسنگ سکیم میں سبطین ولد حسن شاہ نامی شخص نے زیادہ مقدار میں زہریلی شراب پی لی جس سے اُسکی حالت خراب ہوگئی ریسکیو1122کو کال کی گئی تو پتہ چلا کے زہریلی شراب سے سبطین شاہ دم توڑ چکا ہے۔ قصبہ بصیرہ سے نامہ نگار کے مطابق گزشتہ صبح قصبہ بصیرہ میں چالیس سالہ طالب رندوانی نامی شخص گھر کے صحن میں مردہ حالت میں پایا گیا۔جس کی نعش کو کتے بھنبھوڑ رہے تھے۔ بیوی کے شور مچانے پر گھر کے دیگر افراد اور اہل علاقہ اکٹھے ہو گئے اور پولیس تھانہ کرمداد قریشی کو اطلاع کی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضے میں لے لیا اور پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بھیج دی گئی جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی جبکہ مرحوم کی نماز جنازہ بھی ادا کر دی گئی۔اس موقع پر مرحوم کے والد علی رندوانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کسی سے کوئی ذاتی رنجش نہ ہے۔ رحیمیارخان سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق گزشتہ روز چک149پی کے رہائشی باولہ نے پولیس کو دی جانے والی اپنی تحریری شکایت میں بیان کیا کہ اس نے اپنی بیٹی گجری کے شادی 6ماہ قبل چک223پی کے رہائشی روشن جی کے ساتھ کی تھی جسے گجری پر شبہ تھا کہ اس نے اسی علاقہ کے رہائشی نوجوان کے ساتھ تعلقات استوار کررکھے ہیں۔جس کے باعث روشن جی اکثر اس کی بیٹی گجری پر تشدد کرتا تھا اور جان سے ماردینے کی دھمکیاں بھی دیتا تھا گزشتہ روز روشن جی نے اسی رنجش کی بناء پر بھائی پوجا جی کی ایماء پر اس کی بیٹی گجری کے گلے میں پھندہ ڈال کر اسے موت کے گھاٹ اتاردیا اور بعد ازاں نعش کمرے میں چھت کے ساتھ لٹکادی تاکہ ظاہر کیا جاسکے کہ گجری نے خودکشی کی ہے پولیس نے باپ باولہ جی کی رپورٹ پر ملزم روشن جی اور اس کے بھائی پوجا جی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے شوہر روشن جی کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی۔ گزشتہ روز ڈہرکی(سندھ) کے رہائشی2سالہ محمداسد کوسیڑھیوں سے گر کر زخمی ہوجانے پر طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2سالہ اسد طبی امداد کے باوجود جانبر نہ ہوپایا اور دم توڑگیا۔ غریب شاہ کارہائشی محکمہ پولیس میں بطور خاکروب تعینات 30سالہ محمود عالم موٹر سائیکل پر سوار ہوکر دوائی لینے کیلئے جارہا تھاکہ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے محمود عالم بے قابو ہوکر سڑک پر جاگرا اور سر پر لگنے والی گہری ضرب کے باعث شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر نازک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے 30سالہ محمود عالم دم توڑگیا ہسپتال انتظامیہ نے کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی۔ صادق ٹاؤن کے رہائشی 95سالہ حاجی عبدالرشید، صادق آباد کی رہائشی40سالہ شمیم اختر، نیازی کالونی کی رہائشی60سالہ نور بی بی، چک چراغ شاہ کی رہائشی18سالہ آسیہ بی بی اور راجن پور کے35سالہ جی انید کو ورثاء نے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے رحیم یارخان ہسپتال منتقل کیا جہاں یہ پانچوں متاثرہ طبی امداد کے باوجود جانبر نہ ہوپائے اور دم توڑگئے ہسپتال انتظامیہ نے کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردیں۔ لیاقت پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق کچی منڈی کا رہائشی چوہدری عبدالمجید اپنے موٹر سائیکل پر اپنی پائپ فیکٹر ی چنی گوٹھ روڈ پر جا رہا تھا کہ سامنے سے آنے والے تیز رفتار نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے اسے ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا تحصیل ہسپتال میں طبی امداد کے بعد وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور ریفر کیا گیا جو راستے ہی میں دم توڑ گیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -