5نومبر کو ودہولڈنگ ٹیکس بارے نام نہاد تاجر لیڈروں سے مذاکرات نہیں مذاق ہوا، اختربٹ

5نومبر کو ودہولڈنگ ٹیکس بارے نام نہاد تاجر لیڈروں سے مذاکرات نہیں مذاق ہوا، ...

  

ملتان (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد میں 5 نومبر کو دوہولڈنگ ٹیکس کے بارے میں نام نہاد تاجر لیڈروں سے بامقصدمذاکرات نہیں بلکہ مذاق ہو ا ہے ، کوئی بات ودہولڈنگ ٹیکس کی واپسی(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

کے بارے میں نہیں ہوئی ، مذاکرات صرف ٹیکس اصلاحات بارے تجاویز تک محدود رہے ، پہلے بھی ان مفاد پرست اور خود غرض لیڈروں نے صرف حکام کی خوشنودی حاصل کرنے اور تاجروں کو بیوقوف بنانے کیلئے مذاکرات کا ڈھونگ رچایا ہے ان خیالات کا اظہار آل پاکستان انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری عبدالرزاق ببر نے آل پاکستان انجمن تاجران کے وائس چےئرمین محمداختر بٹ سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ حقیقت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ انہی نام نہاد لیڈروں نے ودہولڈنگ ٹیکس 0.3 فیصد تسلیم اور دستخط کئے اور اب یہ لیڈر صرف ڈرامہ چل رہا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -